مکئی کی فصل کا فرٹیلائزر پلان بمطابق ڈرپ آبپاشی اور روائتی طریقہ کاشت

0


مکئ کی فصل کا فرٹیگیشن پلان

مکئ کی فصل  اپنی  افادیت   کی بناء پر پوری دنیا میں  بہت اہمیت کی حامل ہے۔

 اس بلاگ میں خوراکی اجزاء  کبیرہ  ،  نائٹروجن، فاسفورس اور پوٹاشیم  کی فصل کے  مختلف مراحل  میں ضروریات  کو زیرِ بحث لایا گیا ہے۔  اجزاء کبیرہ کی تجویز  کردہ مقداریں   جو اس بلاگ میں درج ہیں ۔ وہ گورنمنٹ آف پاکستان کے ماتحت ،  زراعت  کی ریسرچ کرنے  والے اداروں کی تجویز کردہ ہیں۔   اور اگر  کھادوں کی مقداریں   بر وقت استعمال کی جائیں تو یہ بہترین ارو منافع بخش فصل کی ضمانت ہو ں گی۔

 اجزاء کبیرہ کی تجویز کردہ  مقداریں   ۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پلانٹ نیوٹریشن  کی تجویز کردہ  مقداروں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تجویز کی گئی ہیں۔ 

 پاکستان کے زرعی سائنسدانوں  نے اجزاء  کبیرہ  کی مقداریں  تجویز کرتے ہوئے ۔پاکستان کی آب و ہوا اور زمین کی کیمیائی ساخت  کو مدِ نظر رکھا ہے۔ اور پاکستان میں میسر کھادوں کے کیمیائی تعامل اور پودوں کو میسر ہونے کے دورانیے  کو بھی زیرِ غور رکھا گیا ہے۔

اجزاء کبیرہ ۔ کلو گرام  برائے فصل

فصل کا پیداواری طریقہ

پوٹاشیم

فاسفورس

نائٹروجن

 

37

57

92

روائتی طریقہ کاشت۔ رجز یا بیڈاور فرو  طریقہ کاشت

26

40

64

تجویز کردہ اجزاء کبیرہ ۔ آبپاشی بطریقہ ڈرپ اریگیشن

0

0

0

زمین میں فرض کردہ اجزاء کبیرہ  کی مقداریں

1.0

1.74

2.1

  بحساب 50کلوگرام  بیگ      یوریا۔ڈی اے پی۔ایس او پی





 

 





جوکہ فصل کی  مختلف    پیداواری  مراحل  میں درکار  ہیں میں اجزاء کبیرہ کی وہ مقداریں  درج کی گئی ہیں  ۔    جدول نمبر ۔     2     

جدول نمبر۔2

 

تجویز کردہ اجزاء کبیرہ۔ کلو گرام فی ایکڑفی دن

فصل کا پیداواری مرحلہ

پوٹاشیم

فاسفورس

نائٹروجن

 

0.1

0.67

0.56

دنوں تک ) نباتاتی بڑھوتری  کے مراحل ( 1سے  40

0.19

0.67

0.84

دنوں تک ) 60   41نباتاتی بڑھوتری اور بالیدگی   کے مراحل (     

0.39

0

0.56

) سے   90   دنوں تک6باروری اور دانے  بننے کے عوامل (1

0.19

0

0.28

) سے   90   دنوں تک  بیج بننے اور مکمل ہونے کے مراحل(91

25.2

40.2

64.4

مجموعی طور پر درکار اجزاء کبیرہ

 









 

میں  اجزاء کبیرہ کے حصول کے لئے کھادوں کی وہ مقداریں درج کی گئیں ہیں۔جو کہ بحساب  کلوگرام فی ایکڑ فی    جدول نمبر   03

یوم درکار ہیں۔  فصل کے بڑھوتری کے مراحل کی درجہ بندی نیچے جدول میں درج ہے۔ اور ہر مرحلہ میں مطلوبہ کھادوں کی      مقداروں کا تعین کر کے اندراج کر دیا گیا۔  نائٹروجن کے لئے یوریا، فاسفورس کے لئے ڈی اے پی اور پوٹاشیم کے لئے ایس او پی

کھادوں کا تعین کیا گیا ہے۔

ایس  او  پی   کھاد میں پوٹاشیم  کے ساتھ ساتھ سلفر بھی میسر ہوتا ہے۔ سلفر اہمیت کے لحاظ سے   اجزاء کبیرہ میں چوتھے نمبر پر ہے۔

سلفر کی اہمیت  کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ   یہ کلوروفل سیل کا لازمی جز ہے اور  اس کے بغیر  کلوروفل کا سیل مکمل نہیں

ہو تا۔ مزیدبرآں سلفر زمین  کی طبعی  و کیمیائی خصوصیات کو فصل کے لیے بہتر بناتا ہے۔

ڈرپ ایری گیشن سے آبپاشی کرتے  ہوئے  ایک بات   کا خاص خیال  رکھناچاہیے کہ ایک زون کے کل وقت کو دو برابر  حصوں

میں تقسیم کریں ۔ پھر پہلے حصے میں کھاد کا  استعمال کریں اور دوسرےحصے میں  سادہ پانی کا استعمال کریں۔  اس طریقہ کو استعمال

کرنے سے ڈرپر اور لیٹرل کو لمبے عرصے  تک  عمدہ پرفارمنس کے ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔

پوٹاشیم کا استعمال ہمیشہ مٹی کی کیمیائی  تجزیہ کو مدِنظر رکھتے ہوئے کرنا چاہیے۔  اگر آپ کے پاس مٹی کی کیمیائی تجزیہ کی رپورٹ موجود

نہیں  ہے تو اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پوٹاشیم کی  زیادتی  خوراک جذب کرنے  والی  جڑوں  کے جھلساوء کا سبب بن سکتی ہے۔

ایس او پی کا استعمال ہمیشہ احتیاط سے کرنا چاہیے اور فصل کی بڑھوتری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کرنا چاہیے۔  اگر اس بارے میں آپ کو زیادہ علم نا ہو تو  پھر پہلے 20 یوم تک  ایس او پی کا استعمال نہ کریں۔ اس دوران پودے کی جڑوں کی بڑھوتری ہونے دیں پھر  تعین کردہ مقدار  کا استعمال 21  دن سے شروع کریں۔  تاکہ  پودے کو دی جانے والی کھاد کو جڑیں جذب کر لیں اور   روٹ زون میں  پوٹاشیم کی زیادتی نہ ہو سکے۔

دنوں کے بعد مکئی کی فصل  بہت  ہی اہم مرحلہ میں ہوتی ہے۔ اس وقت فصل کو کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے یعنی  خوراکی اجزاء        60

کبیرہ و صغیرہ  اور پانی وغیرہ۔ اس مرحلہ میں داخل ہونے سے پہلے ہی بیماریوں یا کیڑوں کا تدارک کر لینا چاہیے۔

   سے مرحلہ نمبر          11کے دوران  چھلی پر دانوں کی قطاروں کی تعداد اور فی قطار دانوں کی تعداد کا تعین  بڑھوتری کا مرحلہ نمبر      8

ہوتا ہے۔ اس لیے یہ مراحل فصل کی پیداوار کے لیے بہت اہم ہیں۔

جدول نمبر۔3

تجویز کردہ اجزاء کبیرہ۔ کلو گرام فی ایکڑفی دن

فصل کا پیداواری مرحلہ

ایس او پی

ڈی اے پی

یوریا

 

0.4

1.5

0.8

دنوں تک ) نباتاتی بڑھوتری  کے مراحل ( 1سے  40

0.6

1.35

1.4

دنوں تک ) 60نباتاتی بڑھوتری اور بالیدگی   کے مراحل ( 41سے    

0.7

0

1.0

) سے   90   دنوں تک6باروری اور دانے  بننے کے عوامل (1

0.3

0

0.5

) سے   90   دنوں تک  بیج بننے اور مکمل ہونے کے مراحل(91

50

87

105

مجموعی طور پر درکار اجزاء کبیرہ ۔  کھادوں کی صورت میں

 



اب ہم جدول نمبر چار میں دی گئی  معلومات کو زیر بحث لائیں گے۔ یہ جدول  روایتی طریقہ کار کے تحت مکئی کاشت کرنے والے

کسانوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔  فصل کو پالنے کے حوالے سے اس کے پیداواری مراحل کو  چار حصوں میں تقسیم کیا

دن میں نباتاتی بڑھوتری کے لیے بہت اہم ہیں اور بڑھوتری مرحلہ نمبر چار آنے پر گیا ہے۔  جو کہ جدول میں درج ہیں۔پہلے  40

کاربوفیوران یا اس کے متوازی  کوئی زہر پودے کے گوبھ میں تین یا چار دانے ڈالیں جو فصل کو روٹ بورر سے محفوظ رکھے گا۔

بڑھوتری مرحلہ نمبر چار کے بعد  پودے کے بڑھنے کی رفتار بہت تیز ہوجاتی ہے۔ اس مرحلہ پر نائٹروجن کی ڈیمانڈ  بہت بڑھ

جاتی ہے۔   

بڑھوتری کا مرحلہ نمبر      8سے مرحلہ نمبر          11کے دوران  چھلی پر دانوں کی قطاروں کی تعداد اور فی قطار دانوں کی تعداد کا تعین   

ہوتا ہے۔ اس لیے یہ مراحل فصل کی پیداوار کے لیے بہت اہم ہیں۔

راوائتی طریقہ کاشت میں کھادوں  کے استعمال کا بہترین طریقہ  پانی میں حل کر کے آبپاشی کے ساتھ دیں۔ اور نیچے دئے گئے جدول

میں مرحلہ وار پلان کیمطابق استعمال  فصل میں استعمال کریں۔

جدول نمبر۔4

تجویز کردہ اجزاء کبیرہ۔ کلو گرام فی ایکڑفی دن

فصل کا پیداواری مرحلہ

ایس او پی

ڈی اے پی

یوریا

 

8

60

32

دنوں تک ) نباتاتی بڑھوتری  کے مراحل ( 1سے  40

12

27

28

دنوں تک ) 60نباتاتی بڑھوتری اور بالیدگی   کے مراحل ( 41سے    

21

0

30

) سے   90   دنوں تک6باروری اور دانے  بننے کے عوامل (1

9

0

15

) سے   90   دنوں تک  بیج بننے اور مکمل ہونے کے مراحل(91

50

87

105

مجموعی طور پر درکار اجزاء کبیرہ ۔  کھادوں کی صورت میں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


Post a Comment

0Comments

Dear visitors, if you need information on a specific topic plz let us know.

Post a Comment (0)